پشاور، دودھ میں ملاوٹ پر 8 شیر فروش گرفتار ، 400 لیٹر سے زائدملاوٹ شدہ دودھ تلف

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:57

پشاور، دودھ میں ملاوٹ پر 8 شیر فروش گرفتار ، 400 لیٹر سے زائدملاوٹ شدہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2022ء) صو بائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے 08 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئے400 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر عزا ارشد نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ ورسک روڈ اور چارسدہ شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔

لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر08 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 400لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہےجبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :