Live Updates

لیٹر کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ،چلا گیا ہے،سائفر سے متعلق گفتگو کی عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

یہ جو ہم اب کررہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا،اسد عمر …میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے، عمرا ن خان

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:43

لیٹر کا ساری دنیا کے اندر ایک امپیکٹ،چلا گیا ہے،سائفر سے متعلق گفتگو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائٹ میں یہ جو ہم اب کررہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

اس پر عمران خان نے کہا کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک اثر (امپیکٹ)چلا گیا ہے۔اس دوران شیریں مزاری کہتی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے۔عمران خان نے کہا کہ سائفر کے لیٹر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے، حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، میر جعفر اور میر صادق کا جو بیانیہ ہے وہ آپ لوگوں نے فیڈ کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات