تھانہ ناصر باغ پولیس نے سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:57

تھانہ ناصر باغ پولیس نے سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2022ء) تھانہ ناصر باغ پولیس نے ریگی للمہ، ناصر باغ، سفید ڈھیری اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے جو افغانستان کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔ ملزم کے قبضہ سے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔