Live Updates

اسد عمر کا سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:49

اسد عمر کا سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے اسد عمر نے سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی پریشانی واضح تھی، میاں صاحب آئی ایم ایف کے معاہدے کے حوالے سے آپ کہتے ہیں کہ غداری ہوئی، وزیراعظم کی پارٹی نے فیٹف بل کے خلاف ووٹ ڈالے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ نیب کی 34 ترمیموں کا مسودہ تھا آخری وقت تک آپ نے اس فیٹف بل کی مخالفت کی، غداری آپ نے کی تھی جس کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں موجود ہے۔اسد عمر نے دعوی ٰکیا کہ ایک سروے میں واضح ہوا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اگلا مقدمہ عمران خان پر بھینس چوری کا ہو گا کیوں کہ باقی تو کچھ رہ نہیں گیا، اسد عمر داتا دربار میں تھا اور پرچہ کٹا کہ آپ ایف 9 پارک میں لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5 ماہ میں ہوئی ہے۔اسد عمر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے میاں صاحب آج بتا دیں کہ سلیکٹر کون ہے جس کا آپ ذکر کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات