Live Updates

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اکتوبر 2022 00:20

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2022ء) عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان، وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے یا گھر میں نظر بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ خاصے متحرک ہیں، رانا ثناء اللہ کی وزارت داخلہ نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے نیا مقدمہ یا موجودہ ایف آئی آر کو استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پرسیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی حراست میں لینے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی کیلئے گرفتار بھی کیا جائے گا۔آج عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہوچکے ہیں۔پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے رہی سہی کسر پوری کردی۔عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،لانگ مارچ کوروکنے کے لیے وزارت داخلہ نے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے۔

ہم پوری طاقت سے جتھے کو روکیں گے اور عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ناکام بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گےعمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں جبکہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان ملک کو نقصان پہنچائیں گے قو م کو اس بات کا ادراک ہوناچاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات