لینڈ سلائیڈنگ ، سرینگر جموںشاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل

ہفتہ 8 اکتوبر 2022 13:17

لینڈ سلائیڈنگ ، سرینگر جموںشاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مہار کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و فت بند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تقریباً تین سو کلو میٹر طویل سرینگر جموںشاہراہ مقبوضہ وادی کشمیر کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطے کا واحد ذریعہ ہے لہذا یہ وادی کی لائف لائن سمجھی جاتی ہے۔ شاہراہ بند ہو جانے سے وادی کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میںمزید اضافہ ہو جاتا ہے۔