Live Updates

بیگم صفدر اور مفرور نواز شریف نے عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے‘فیاض چوہان

نواز شریف کا بیٹا بہت ظالم تھا جس نے باپ کو اپنا ملازم رکھا ہوا تھا‘ترجمان وزیراعلی پنجاب

پیر 10 اکتوبر 2022 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2022ء) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اور مفرور نواز شریف نے عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے۔نواز شریف کا بیٹا بہت ظالم تھا جس نے باپ کو اپنا ملازم رکھا ہوا تھا.اس سے بڑا ظلم یہ تھا کہ ملازم کو بلا معاوضہ رکھا ہوا تھا. وہ بیٹا کتنا ظالم ہے جس نے باپ سے کام کروایا اور تنخواہ نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان چوروں اور لٹیروں کی اصل کہانیاں والیم دس سے پڑھنے کو ملیں گی۔ ملک کو لوٹنے والا اب نیلسن منڈیلا بن کر واپس آنا چاہتا ہے۔ عوام مفرور نواز شریف کو ہیرو نہیں بننے دے گی۔ نا اہل لیگ نے تین دہائیوں سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے کہ ملک کو لوٹنے والے ہیرو بن کر واپس آتے ہیں۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری پاکستانی عوام ان کرپٹ اور لٹیروں کا محاسبہ کرے گی۔عمران خان کی قیادت میں عوام ان سے ایک ایک پائی واپس نکلوائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات