ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 13 اکتوبر 2022 22:59

ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2022ء) ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں بابوسر 4 اور سکردو میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی، تربت 40،سبی،چھور، ٹنڈو جام اوررحیم یار خان میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :