Live Updates

عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کیلئے تیار ہیں‘عنصر مجید خان

امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے‘ صوبائی وزیر لیبر

پیر 17 اکتوبر 2022 16:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2022ء) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں جیسے ہی امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی کال دیں گے تو ہم لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں گے،اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،فیصل آباد میں لومز بند ہوچکی ہیں اور تاجر برادری پر ظالم ٹیکس اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے انڈسٹری کو بند کرنے پر مجبو کردیا ہے اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے، انشاء اللہ جنرل الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیکر وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور یہ ملک ایک نیا پاکستان روشن پاکستان ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کیلئے چیئرمین کی لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے پبلک سیکرٹیریٹ سرگودھا میں ٹریڈرز ونگ سرگودھا سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شیخ محمد علی خرم،تاجر ونگ چوہدری محمد علی طور اور چوہدری محمد الیاس لدھڑ کو تاجر برادری کے اس ایونٹ پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ٹریڈرز ونگ کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری محمد علی طور نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت تاجر برادری رکھتے ہیں اور اس امپورٹڈ حکومت نے انڈسٹری کو تقریبا بند کرکے رکھ دیا ہے۔ بجلی کے بلوں اور گیس کی بڑھتی قیمتوں نے تاجر برادری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انشاء اللہ تاجر برادری عمران خان کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے آپ کی قیادت میں آگے بڑھے گی۔

چیئرمین پی ایچ اے چوہدری شفیق سندھو، جنرل سیکرٹری میٹروپولیٹن سرگودھا چوہدری فیاض احمد اوٹھی، مرزا مختار جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ونگ شمالی پنجاب، حاجی ارشد محمود ڈسٹرکٹ صدر ٹریڈرز ونگ سرگودھا، چوہدری محمد الیاس لدھڑ سینئر نائب صدر ٹریڈرز ونگ ضلع سرگودھا، حاجی شاہد ڈسٹرکٹ فنانس سیکرٹری ٹریڈرز ونگ سرگودھا، نمایاں شخصیات میں شریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات