لورالائی ایک پرامن علاقہ ہے اسے ایک منظم سازش کے تحت بدامنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،آل پارٹیز لورالائی

منگل 18 اکتوبر 2022 20:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2022ء) لورالائی میں باچا چوک پر آل پارٹیز کے زیر اہتمام کوہار ڈیم واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔احتجاجی مظاہرہ سے پشتونخواہ میپ کے مرکزی سیکرٹری عبیداللہ بابت ،سردار گل مرجان کبزئی،جمعیت علماء اسلام پاکستان لورالائی کے جنرل سیکرٹری عبدالہادی اخوندزادہ،پی ٹی ایم کے صوبائی کوارڈینیٹر نور با چا،این ڈی ایم کے اسفند یار کاکڑ،آل پرائویٹ سکول کے صدر شراف الدین مردانزئی،جی ٹی اے ائینی کے صدر محمد انور ناصر ،اے این پی کے راز محمد ترہ کئی،اور شہید ہونے والے کا نمائندگی اسکے رشتہ دار نے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لورالائی کے نوجوان اور قوم کے مستقبل کی نسل کشی کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد سر عام پھرتے ہیں انتظامیہ نام کا کوئی چیز نہیں ہے لورالائی ایک پرامن علاقہ ہے اسے ایک منظم سازش کے تحت بدامنی کی طرف دھکیلا جارہا ہے آئے روز لورالائی میں قتل روڈ واقعات چوری ڈکیتی ہورہی ہیں انتظامیہ نے آج تک کسی کو گرفتار نہیں کیاآج ہمارے معصوم طلباء کو ہم سے جدا کیا گیاہے لورالائی میں کافی عرصے سے بدامنی جاری ہے ہم مزید یہ ظلم اور نوجوانوں کو اپنے والدین سے جدائی برداشت نہیں کرسکتے۔

مقررین نے کہا کہ اس طرح کے مزید احتجاج کیا جائیگا اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رئیگی جب تک اسرار شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائیگا اور زخمیوں کی علاج میں بھی کوتائی برداشت نہیں کرئیںگے ۔انہوں نے کہا کہ تمام لورالائی میں امن امان کی خراب حالات کو درست کیا جائیں بصورت دیگر ہم خود ئی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے میدان میں ائینگے جس پر تمام تر حالات کی زمہ داری موجودہ حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔