ھ* وفاقی پولیس کے محکمہ انسدادہ دہشت گردی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

{ دوران آپریشن سنگجانی کے علاقے سے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار

بدھ 19 اکتوبر 2022 20:55

s اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2022ء) وفاقی پولیس کے محکمہ انسدادہ دہشت گردی نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔اسلام آباد پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران سنگجانی کے علاقے سے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان ولد غازی مرجان سکنہ جان خانخیل تحصیل دتہ خیل میرانشاہ شمالی وزیر ستان اور شیر عالم عرف عمرولد گل حیدرسکنہ جنگلی نہر ڈاکخانہ بڈھ بیر میراہ تحصیل و ضلع پشاور شامل ہیں،یہ دہشت گر داسلام آباد پولیس ،سیاسی رہنمآں،لائ اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اورمستقبل میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،یہ دہشت گرد ہمزونی میں پاک آرمی پر دہشت گردانہ حملے اور ہمزونی میں آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اس جیسی متعدد کارروئیوں میںشامل تھے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوغازی الرحمان نے افغانستان سے دو مہینے قبل دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔یہ دہشت گرد ضرب عضب کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ بنوں منتقل ہوا اور دو سال تک مقیم رہا۔2016میں دوبارہ اپنے آبائی علاقے منتقل ہوا۔2021میں یہ دہشت گرد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد آیا اور سکیورٹی کمپنیزمیں بطور سکیورٹی کارڈ کے روپ میں ٹھہرا رہا۔دہشت گرد شیر عالم پشاور کارہائشی ہے۔

جس نے تین سے چار سال تک بھٹے پر مزدوری کی اور اسی دوران اس نے گاڑیوں کی وائرنگ کے متعلق تجربہ حاصل کیا۔اس نے اپنے ایک دوست عبدالرزق کے کہنے پر دہشت گردگروپ ملا نبی جوائن کیا۔2016-17 میں اس نے ملانبی مرکز ٹہل سے ایک ہفتے کی ملٹری ٹریننگ حاصل کی اور پھر افغانستان منتقل ہو گیا جہاں سے اس نے تحریک طالبان افغانستان تورابورا سے چالیس دن کی مزید ٹریننگ حاصل کی۔اس نے اپنے دوست عبدالرزق کی طرف سے ٹیلیفونک دعوت پر تحریک طالبان پاکستان جوائن کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ نمبر13بجرم 7ATA,4/5EA درج کر دیا گیاہے۔۔۔ عامر چوہدری