عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے

شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا شاہین فٹ نہیں ہیں یا احتیاطاً زور نہیں لگایا، سابق فاسٹ بائولر

پیر 24 اکتوبر 2022 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2022ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہاہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ شاہین فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطاً زور نہیں لگایاشاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد لندن میں ری ہیپ مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز میں بولنگ بھی کی تھی۔

گزشتہ روز بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ شاہین فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطاً زور نہیں لگایا کیونکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر فٹ نہیں ہوتا۔

انہوںنے کہاکہ شاہین آفریدی کوپی ایس ایل میں کہا تھا کہ فٹ نہیں ہو تو نہ کھیلو تاہم شاہین آفریدی نے کہا کہ میں کھیلوں گا، گزشتہ روز کے میچ میچ بھی شاہین فٹ نظر نہیں آ رہا تھا، اسے بھاگنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ بھارتی بیٹرز نے پلان کر لیا تھا کہ شاہین اور حارث رؤف پر رنز بنائیں گے، بولرز آتے ہیں انہیں بولنگ کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کہاں گیند کروانی ہے۔