Live Updates

بلاول زرداری کی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے لگنے پر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں : تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب

منگل 25 اکتوبر 2022 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر ثاقب ریاض سندھو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک پر عوام کی نہیں مافیا کی حکومت ہے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بلاول زرداری اور دیگر وفاقی وزرا کی موجودگی میں فوج کے خلاف نعرے لگ رہے تھے مگر وہ ڈھائی اور بے شرمی سے سنتے رہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ہمیشہ ملکی اداروں بے بنیاد تنقید کی حکومتی وزراء ملکی اداروں کا تماشا بنواتے رہے بلاول زرداری قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کا بیشرم ٹولہ صرف اقتدار انجوائے کر رہا ہے اس کی اسے ملکی مفاد کوئی عزیز نہیں ساری چور پارٹیاں ملک و قوم کا تماشہ بنوا رہی پی ڈی ایم نے تمام نااہلی کے اپنے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہیں امپورٹڈ حکومت لانگ مارچ سے خوفزدہ ہے لانگ مارچ ہو کر ہی رہے گا کارکنان تیار ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات