Live Updates

جعلی اقتدار سخت خطرے میں ، رانا ثنائاللہ کی بوکھلاہٹ ،خوف سمجھ میں آتا ہے‘محمود الرشید

ہر پاکستانی حقیقی آزادی کیلئے گھر سے نکل آیا ، لانگ مارچ کی نئی تاریخ رقم کریں گے ‘سینئر رہنما تحریک انصاف

جمعہ 28 اکتوبر 2022 21:32

جعلی اقتدار سخت خطرے میں ، رانا ثنائاللہ کی بوکھلاہٹ ،خوف سمجھ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2022ء) سینئر راہنما پی ٹی آئی و صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے عمران خان کے لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام لانگ مارچ کی نئی تاریخ رقم کریں گے کیونکہ ہر بچہ، بوڑھا، جوان حقیقی آزادی کے لیے پی ٹی آئی کا پرچم تھامے گھر سے نکل آیا ہے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ اس لانگ مارچ نے لبرٹی چوک کو پاکستانی قوم کے لیے ریئل لبرٹی کا استعارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ رانا ثنائاللہ کی گیدڑ بھبکیاں چند لمحوں کی مہمان ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کی بوکھلاہٹ اور خوف سمجھ میں آتا ہے کیونکہ اب اس کے راہنماؤں کا جعلی اقتدار سخت خطرے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ رانا ثناء اللہ کو امپورٹڈ اور اوریجنل کا فرق بتا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے اس پرجوش جم غفیر نے نیلسن منڈیلا کے لانگ مارچ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ میاں محمود الرشید نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ آخری دم تک اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات