مظفرآباد، بزرگ شہریوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2022 22:18

مظفرآباد، بزرگ شہریوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2022ء) مظفرآباد کے تھانہ سول سیکرٹریٹ پولیس نے بزرگ شہریوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی محمد یسین بیگ اور ڈی ایس پی سٹی اشتیاق گیلانی کی ہدایت پر سیکرٹریٹ پولیس کے تفتیشی آفیسر محمد عظیم نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے مرکزی ملزم محمد اعجاز ساکنہ گلی کھوکراں حال راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایچ او راشد حبیب نے بتایا کہ ملزم راولپنڈی سے واردات کے لئے آکر اپر چھتر اور بنک سکوائر میں پیدل چلتے ہوئے بزرگ شہریوں کو لفٹ کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر رقم لوٹنے کے بعد فرار ہو جاتا تھا۔ملزم سے تفتیش اور اس گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے استدعا کی کہ اجنبی افراد کے ساتھ گاڑیوں میں بیٹھنے سے اجتناب کریں اور ایسے مرد و خواتین کو گھروں میں بھی داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :