Live Updates

ملکی بقا کیلئے عمران خان اور شہباز شریف میرے ساتھ بیٹھیں، فاروق ستار

اس وقت ملک کو فہم و دانش سے کام لینے والے سیاست دانوں کی ضرورت ہے،سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی

ہفتہ 29 اکتوبر 2022 21:56

ملکی بقا کیلئے عمران خان اور شہباز شریف میرے ساتھ بیٹھیں، فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2022ء) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملکی بقا کے لیے عمران خان اور شہباز شریف میرے ساتھ بیٹھیں۔ سندھ اسمبلی میں نیشنل یوتھ اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملک اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور شہباز شریف ساتھ بیٹھ جائیں تو میں کوئی راستہ نکال سکتا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت ملک کو فہم و دانش سے کام لینے والے سیاست دانوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن وہ بھی پارٹی بن گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے ریاستی اداروں کو اپنا مد مقابل سمجھ کر ان کے ساتھ تصادم کے راستے پر چل نکلی ہے ان کے ایسا کرنے سے ملک آئینی طور پر مفلوج ہوسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات