فیٹف گرے لسٹ سے انخلاء اور سی پیک پراجیکٹس میں ازسر نو ڈویلپمنٹ جیسی جیو سٹرٹیجیکل کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت دے رہی ہیں، خواجہ رمیض حسن

انتشار بد امنی کا خاتمہ اورآئین و قانون کی پاسداری ملکی بحرانوں کے خاتمے کا واحد حل ہے، سوشل میڈیا ٹرینڈز بھڑکتی آگ پر ایندھن کا کام کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 31 اکتوبر 2022 12:41

فیٹف گرے لسٹ سے انخلاء اور سی پیک پراجیکٹس میں ازسر نو ڈویلپمنٹ جیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2022ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کسی قسم کی انارکی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سیاست میں شائستگی اور تحمل وقت کا تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے انخلاء اور سی پیک پراجیکٹس میں ازسر نو ڈویلپمنٹ جیسی جیو سٹرٹیجیکل کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت دے رہی ہیں ریاست سیاست اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہےانہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز بھڑکتی آگ پر ایندھن کا کام کر رہے ہیں۔

قومی اداروں کا سیاست سے لاتعلقی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اب ہمیں ریاستی اداروں پر بے جا تنقید وتحقیر کے خاتمے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری ملکی بحرانوں کا واحد حل ہے سیاستدانوں کو بھی اپنی حدود کا تعین کرنا ہوگا۔ا۔نہوں نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور اقرباء پروری کرپشن کے راستے ہموار کرتے ہیں۔