Live Updates

خیبرپختونخوا کے چاروں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی ایک ریکارڈ ہے،بیرسٹرسیف

پیر 31 اکتوبر 2022 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2022ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے این اے 45 میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی جیت پر کارکنوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے اپنے سیاسی شعور کا ثبوت دیتے ہوئے صوبے سے علی بابا اور چالیس چوروں کا خاتمہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کرم ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا۔معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چاروں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی ضمنی انتخابات میں پے در پے کامیابیوں سے پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کو اپنی اوقات کا پتا چل گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی اس لئے پی ڈی ایم جماعتیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات