اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں فاروق ستا،وسیم اختر بری

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے

بدھ 2 نومبر 2022 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2022ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنماوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کو بری کردیا۔ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔