Live Updates

عوام کا سمندر اپنے حقوق اور اپنی منزل کے حصول کے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا، طاہررشید چوہدری

جمعرات 3 نومبر 2022 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 125 طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی واحد مثال بن گیا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک کال سے عوام نے جس ذوق و شوق سے حقیقی آزادی مارچ میں حصّہ لیا اور عمران خان کے حقیقی آزادی کے عزم سے جس طرح وابستگی ظاہر کی ہے اس طرح شاید ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عمران خان کا بیانیہ ایک حقیقت ہے جس سے صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔ عوام یہ جان چکی ہے کہ اگر ہم کسی ایماندار رہنما کی سربراہی میں اکٹھے ہو کر جدوجہد کریں گے تو حقوق کی آزادی اور جمہوری روایات کے سامنے حائل کسی بھی دیوار سے ٹکر لی جا سکتی ہے۔ اب عوام کا یہ سمندر اپنے حقوق اور اپنی منزل کے حصول کے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گا، اب منزل صرف چند قدم دور ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ نوشتہٴ دیوار پڑھ لیں۔ فتح انشاء اللہ حق کی ہو گی اور انشاء اللہ ہمارا مستقبل روشن ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات