امریکا کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد بھیجنے کا اعلان

امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے،بیان

ہفتہ 5 نومبر 2022 15:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2022ء) روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیج رہا ہے۔پینٹاگون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جرمنی میں ایک سیکیورٹی امدادی ہیڈکوارٹر قائم کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے تمام ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔پینٹاگون نے کہا کہ امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔