Oمحمد حفیظ اور لاہور قلندرز کی راہیں جدا

ہفتہ 5 نومبر 2022 18:35

E لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2022ء) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ کے 4 سیزن لاہور قلندر کے ساتھ کھیلنے کے بعد اس سفر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں چار سالوں کے دوران کامیابی اور سیکھنے کے عمل پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کامران اکمل نے پشاور زلمی کے ساتھ اپنے 7 سالہ سفر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔