Live Updates

آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اورساتھیوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

گورنرہاؤس پنجاب اور دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد سرگرمیوں پر بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 نومبر 2022 22:33

آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اورساتھیوں کیخلاف کاروائی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر 2022ء) وفاقی حکومت نے آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا، ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر بھی قانونی کاروائی ہوگی، گورنرہاؤس پنجاب اور دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر کاروائی کی جائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی صورت الیکشن مقررہ وقت سے پہلے نہیں کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرآباد واقعے کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

مزید برآں وفاقی حکومت نے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنرہاؤس پنجاب اور دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر بھی کاروائی کی جائے گی، نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے حملوں پر بھی قانونی کاروائی کی جائے گی، آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر بھی قانونی کاروائی ہوگی، کاروائی کرنے کیلئے آئینی و قانونی ماہرین کی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات