’یہ ہوتی ہے اینٹری‘، پاکستان کی جیت پر شعیب اختر کا رد عمل
قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی
ذیشان مہتاب اتوار 6 نومبر 2022 14:19
(جاری ہے)
اننگز کے 12 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61 رنز پر گری جب محمد رضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلادیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس سےقبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے شروع کی تو بنگلادیش کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی دوسری وکٹ 11ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔ بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی۔ نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 17ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب مصدق حسین کو 5 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔ اسی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے نور الحسن کی بھی وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 19ویں اوور میں 109 رنز پر گری جب مصدق حسین کو صفر پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔ آخری اوور میں نسم احمد 7 رنز بنا کر فاسٹ بولر حارث رؤف کا شکار بنے۔ بنگلادیشی بیٹر عفیف حسین 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 2، حارث رؤف اور افتخار احمد نے ایک ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کریں۔ اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایونٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کو روشن رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ٹھہرے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کر دیا ہے۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے، جنوبی افریقا کی ٹیم 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو گئی۔پاکستان کا سکواڈ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔ بنگلادیش کا سکواڈ کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.