Live Updates

فارن فنڈڈ فتنہ غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آئی آرنہیں کٹ سکی‘ ایف آئی آرکٹوانے کیلئے پنجاب انتظامیہ کو پریشرائز کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 6 نومبر 2022 14:25

فارن فنڈڈ فتنہ غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2022ء ) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتورکا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے، 2 گھنٹے الزام، بہتان، جھوٹ اور غلاظت سے بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں لیکن 4 دن میں ایف آئی آرنہیں کٹ سکی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آئی آرنہیں کٹ سکی، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ غلط ایف آئی آرکٹوانے کیلئے پنجاب انتظامیہ کو پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں، ٹاک کر سکتے ہیں لیکن چار دن گزرنے کے بعد اپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، جب کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا رہا ہے لیکن حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی، جیو نیوز نے فیصل شاہکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ آئی جی پنجاب نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے معاملے پر کیا، اس کے علاوہ آئی جی پنجاب سی سی پی او کی جانب سے عہدہ نہ چھوڑنے کے معاملے پر بھی خوش نہیں تھے جب کہ پنجاب حکومت اور فیصل شاہکار کے درمیان تعلقات پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناؤ کا شکار تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات