یوم سقوط جوناگڑھ کے موقع پرمسلم فیڈریشن کا سیمینار (آج) ہو گا

منگل 8 نومبر 2022 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2022ء) جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے زیر اہتمام آج یوم سقوط ڈھاکہ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ۔سیمینارشام 7بجے جونا گڑھ لان نزدنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کیاجائیگا ۔جس کے مہمان خصوصی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری ہوں گے۔یہ سیمینار ہزہانس نواب محمد جہانگیر خانجی والی ریاست جونا گڑھ کی زیر سرپرستی منعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین شرکت و خطاب فرمائیں گے ۔معزز مہمانوں میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی ، ایم کیو ایم کے فاروق ستار،مفتی قاسم فخری ( ممبر صوبائی اسمبلی ) فیصل ندیم ( صدر اللہ اکبر تحریک سندھ ) محمد حسین محنتی ( نائب امیر جماعت اسلامی سندھ )حافظ نعیم الرحمان ( امیر جماعت اسلامی کراچی )حاجی حنیف طیب ( چئیرمین المصطفی ویلفئیر سوسائٹی) ودیگر شامل ہیں۔