بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں حاضری

جمعرات 10 نومبر 2022 22:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2022ء) بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کی رہائش ، لنگر، میڈیکل سمیت خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات تھے ، مرد و خواتین یاتریوں نے حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی خوب الفاظ میں تعریف کی۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق یاتری 11 نومبر کی رات لاہور پہنچیں گے اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ایک روز قیام کے بعد 13 نومبر کو کرتارپور روانہ ہونگے۔\378