طبقاتی تقسیم ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ ہے۔ خواجہ رمیض حسن

آئین و قانون کی بالادستی فلاحی ریاست کی بنیادی اکائی ہیں۔مستحکم معیشت اور خطے میں موجود ہم خیال ممالک سے بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 12 نومبر 2022 13:22

طبقاتی تقسیم ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2022ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ طبقاتی تقسیم ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر انتظامی تعیناتیاں نظام میں شفافیت کے لیے اہم ہیں۔

(جاری ہے)

آئین و قانون کی بالادستی فلاحی ریاست کی بنیادی اکائیاں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مستحکم معیشت اور خطے میں موجود ہم خیال ممالک سے بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے او جغرافیائی لحاظ سے اس کے مرکز بلوچستان ہے۔ محفوظ اور خوشحال بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،فورسز قیام امن کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :