Live Updates

عوام پنڈی میں پہنچ میں کربتائیں گے کہ حکومت کو قبول نہیں کرتے

لانگ مارچ کا مقصد قوم کو جگانا ہے،عوام الیکشن کے ذریعے ملکی قیادت کا فیصلہ کریں گے، عوام چوروں کو مستردکرچکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2022 20:16

عوام پنڈی میں پہنچ میں کربتائیں گے کہ حکومت کو قبول نہیں کرتے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پنڈی میں پہنچ میں کربتائیں گے کہ حکومت کو قبول نہیں کرتے، لانگ مارچ کا مقصد قوم کو جگانا ہے، عوام الیکشن کے ذریعے ملکی قیادت کا فیصلہ کریں گے، عوام چوروں کو مستردکرچکی ہے۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر ہمارے دور میں ریکارڈ تھیں، جب ملکی دولت نیچے جانا شروع ہوجائے تو پھر قرضے کیسے ادا کریں گے، اس حکومت نے تین مہینے میں ہم سے زیادہ قرضہ لیا، ہم نے جو قرضہ 9مہینے میں لیا انہوں نے تین مہینے میں لے لیا۔

میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پاکستانی بتا دیں تو یہ سمجھتا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیر ہم ملک کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسئلہ کہاں پھنسا ہوا ہے، مسئلہ لندن میں پھنسا ہوا ہے، سپریم کورٹ سے سزا یافتہ مفرور لندن میں بیٹھ کر فیصلہ کررہا ہے کہ الیکشن نہیں کروانے، وہ سارے ملک کو اپنے آپ کو بچانے کیلئے موجودہ دلدل میں دھکیل دیا ہے۔اسحاق ڈار نے حدیبیہ پیپرمل کیس میں مجسٹریٹ کے سامنے بیا ن دیا کہ میں شریف فیملی کا پیسا منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجتا تھا۔

پاناما پیپرز میں انکشاف ہوا کہ لندن فلیٹ مریم نواز کے نام پر لیے گئے ہیں۔ وہاں سارے مفرور رہتے ہوئے۔ شہبازشریف اب خود پھنسا ہوا ہے، ڈیلی میل نے لکھا کہ شہبازشریف نے کرپشن کی ہے، اس نے ہمیں دکھانے کیلئے ڈیلی میل پر ہرجانہ کردیا، اب عدالت میں کیس لگ گیا ہے، پہلے دو بار گیا نہیں اب وہاں کے جج نے بلا لیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کررہے ہیں کہ آرمی چیف کون بنے گا۔

انہوں نے پوری زندگی میں ایک میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، بڑے بڑے عہدوں پر کبھی یہ میرٹ پر لوگوں کو نہیں بٹھاتے۔ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ چوری کا پیسا بچے گا کیسے ؟ یہ لوگ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کررہے ہیں۔ ان کیلئے سب سے بڑا عذاب ہوجاتا ہے کہ جب ای سی ایل میں نام ڈالا جاتا ہے، انہوں نے عیدیں ادھر منانی ہوتیں، شاپنگ ادھر کرنی ہوتی ہے۔

یہی ہمارے لانگ مارچ کا مقصد ہے کہ قوم کو جگائیں کہ کیا ہورہا ہے۔ پاکستان کی 68فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اگر موجودہ صورتحال کو نہ روکا تو سری لنکا والے حالات سے کوئی نہیں روک سکتا۔ شکر کریں کہ ہم آئین قانون میں رہتے ہوئے عوام کا غصہ پرامن احتجاج کی طرف لے کر جارہے ہیں۔عوام لانگ میں نکل رہی ہے، یہ لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، یہ شعور والے لوگ ہیں۔ جب لانگ مارچ پنڈی پہنچے گی تو سارے لوگ دیکھیں گے۔ عوام پنڈی میں پہنچ میں کربتائیں گے کہ حکومت کو قبول نہیں کرتے، لانگ مارچ کا مقصد قوم کو جگانا ہے، عوام الیکشن کے ذریعے ملکی قیادت کا فیصلہ کریں گے، عوام چوروں کو مستردکرچکی ہے، بندکمروں یا بیرونی سازش کے تحت ہم کسی حکومت کو قبول کرتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات