شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ،معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے ‘عاقب جاوید

ٹی ٹونٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ،سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے‘ معین خان

پیر 14 نومبر 2022 16:25

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ،معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2022ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہے تاہم معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے ۔انکے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کپتان معین خان نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ہے۔

دنیا کی دیگر ٹیمیں پاور پلے میں زیادہ اسکور کرتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے۔