}شاہین شاہ آفریدی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے، عاقب جاوید

پیر 14 نومبر 2022 18:30

uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2022ء) ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کپتان معین خان نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ہے۔معین خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی دیگر ٹیمیں پاور پلے میں زیادہ اسکور کرتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے۔