داتاؒ دربارلائبریری اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لائبریری میں ای لائبریری کمپیوٹر سیکشن کی ترتیب و تزئین

جدید طرز پر " ای لائبریریز" کی تشکیل سے تحقیقی روّیوں اور علمی رجحانات کو فروغ میسر آئے گا‘ معاون خصوصی سید رفاقت علی

منگل 15 نومبر 2022 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2022ء) معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ای لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں داتاؒ دربار لائبریری اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لائبریری میں ای لائبریری کمپیوٹر سیکشن کے قیام اور ترتیب و تزئین کے امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب سے رشتہ استوار کیئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

جدید طرز پر " ای لائبریریز" کی تشکیل سے تحقیقی روّیوں اور علمی رجحانات کو فروغ میسر آئے گا۔ مزارات تہذیب و تمدن کے مراکز اور علم و عرفان کے مرجع ہیں، ان مقدس مقامات پر جدید لائبریریوں کی تشکیل ، فلاحی معاشرے کی تشکیل میں ممد ثابت ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ اور سوسائٹی کی مشترکہ جدو جہد ہی سے علم کی روشنی عام ہوگی اور تحقیق کی منزل سر ہونگی ۔