ڑ*پشاور کے علاقہ ڈبگری گارڈن محلہ جوگن شاہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

منگل 15 نومبر 2022 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2022ء) پشاور کے علاقہ ڈبگری گارڈن محلہ جوگن شاہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا تاہم علاقے کے صفائی عملہ نے چھپ سادھ لی علاقہ مکینوں کے مطابق محلہ جوگن شاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں جس کی بدبو سے علاقے کے لوگ تنگ آچکے ہیں اس کے علاوہ گندگی سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں مکینوں نے کہاکہ اس سلسلے میں علاقہ کے صفائی عملہ کو بار بار شکایات کی گئی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا انہوں نے کہا کہ محلہ جوگن شاہ کے مکینوں نے صفائی کے نام پر ٹیکسز بھی وصول کیے جاتے ہیں لیکن صفائی نہیں کی جا رہی جو افسوسناک ہے اور صفائی اہلکاروں کی ناہلی کی وجہ سے علاقہ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے ڈبگری گارڈن محلہ جوگن شاہ کے رہائشیوں نے ڈی سی پشاور سمیت ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ محلے کی صفائی کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکی

متعلقہ عنوان :