Live Updates

پی ٹی آئی کا تحائف خریدنے کا دعویٰ کرنیوالے عمر فاروق کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

ڑ* ہمیں سب پتہ ہے کونسی طاقتیں ہیں جو عمران خان کیخلاف کھڑی ہیں، الزام لگانے والوں کے پاس فرح بی بی کے جانے کی کوئی ایک فوٹیج تو ہوگی، فوٹیجز بھی سامنے لائیں، فواد چوہدری اور زلفی بخاری کی پریس کانفرنس

بدھ 16 نومبر 2022 18:50

| اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمرفاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کریں گے، نظام انصاف پر ہمیں اعتماد ہی نہیں ہے، چار دن سے ہمارے سینیٹرز سڑکوں پر ہیں، عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ہوا اس پر نوٹس ہی لے لیں۔شیریں مزاری اور ذلفی بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سعودی بادشاہ نے عمران خان کو تحفہ دیا، ہمارے چیف آف پروٹوکول نے وہ تحفہ وصول کیا، عمران خان یا کوئی بھی وزیراعظم تحفے براہ راست وصول نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آًئی ملک میں کرپشن کے خاتمے کے بیانیے کیخلاف کھڑی ہے، عمران خان کو جوگھڑی ملی تووزارت خارجہ کے پروٹوکول آفیسر نے وصول کی، توشہ خانہ قانون میں بھی پی ٹی آئی دورمیں تبدیلی ہوئی، ہمارے پاس الزام کے دفاع میں جواب لازمی ہونا چاہیے، جس بھی وزیراعظم کو تحائف ملتے ہیں وہ نظام کے تحت توشہ خانہ کے حوالے کیے جاتے ہیں، کابینہ ڈویژن کے تحت تحائف کی ویلیو ایشن ہوتی ہے، عمران خان سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی قیمت 10کروڑ روپے کے قریب ہے، پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو جو تحفہ ملا اس کی 20 فیصد قیمت ادا کرکے رکھ سکتے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ عمرفاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کریں گے، نظام انصاف پر ہمیں اعتماد ہی نہیں ہے، چار دن سے ہمارے سینیٹرز سڑکوں پر ہیں، عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ہوا اس پر نوٹس ہی لے لیں، پی ٹی آئی اور عمران خان ایک ہی جمہوری نظام کے لیے کھڑے ہیں، عمر فاروق پر جرائم کے مقدمات ہیں، عمر فاروق پاکستان سے جعلی کاغذات پربچوں کو دبئی لیکر گئے تھے۔

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ نے سیلاب متاثرین کو ملنے والا ہارچوری کیا تھا، ہمیں سب پتہ ہے کونسی طاقتیں ہیں جو عمران خان کیخلاف کھڑی ہیں، جب انہیں عمران خان کیخلاف کچھ نہیں ملاتو ایک کریمنل کو سامنے لے آئے لیکن قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، ایک کریمنل کو لاکر شواہد ظاہر کیے جارہے ہیں، یہ بوکھلاہٹ ہے، ریاست اس وقت مضبوط ہوتی ہے جس عوام ریاست کے پیچھے کھڑے ہو۔

دوسری جانب ذلفی بخاری نے کہا کہ توشہ خانہ سے آصف زرداری اور نوازشریف نے بھی گاڑیاں لی تھیں، آصف زرداری اور نوازشریف نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں لیں، پروگرام سے پہلے پنٹر کو کال کر کے قیمت بڑھاوائی گئی۔دبئی سمیت دنیا کے ہر کونے میں کیمرے ہیں، جس ڈیلرکوتحفہ 5 کروڑ70 لاکھ میں بیچا گیا اس نے 6 کروڑ 10لاکھ میں بیچا، الزام لگانے والوں کے پاس فرح بی بی کے جانے کی کوئی ایک فوٹیج تو ہوگی، کہا گیا کہ 2 ملین ڈالر بغیر کسی رسید یا ثبوت کے دے د یئے ہیں، عمرفاروق فرح کو پیسے دینے کا جو دعویٰ کررہے ہیں، اس کی فوٹیجز بھی سامنے لائیں، ایک ماہ سے سرکس جاری ہے ، اس کا ماسٹر مائنڈ کون ہی انہوں نے کہا کہ پتا نہیں کیوں قوم بھول گئی کہ یوسف رضا گیلانی نے ہار اپنے لیے رکھ لیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات