سمن آباد ، والد نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بدھ 16 نومبر 2022 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2022ء) سمن آباد کے علاقہ سلطان چوک مقصود آباد میں عمران نامی شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقہ سلطان چوک مقصود آباد میں 27 سالہ شخص عمران ولد ارشاد نے نامعلوم و جوہات پر اپنی بیوی 26 سالہ ثانیہ اور بیٹی ایزل فاطمہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تاہم تینوں مضروب دم توڑ چکے تھے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سمن آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے تینوں نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ترجمان نوید احمد کے مطابق قائم مقام سی پی او عبداللہ احمد نے تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرنے کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ پویس حکام کے مطابق وجوہات کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔