ٴْ فیصل آباد، گھریلو حالات سے تنگ شخص کی بیوی اور نوماہ کی بیٹی کو قتل کر کے خود کشی

بدھ 16 نومبر 2022 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2022ء) مقصود آباد کے علاقہ میں گھریلو حالات سے تنگ شخص نے بیوی اور نوماہ کی بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرلی ، قائم مقام سی پی او عبداللہ احمد نے واقعہ کا نوٹس رپورٹ طلب کر لی آن لائن کے مطابق تھانہ سمن آباد کے محلہ مقصود آباد سلطان چوک کے رہائشی عمران ولد ارشد نے گھریلوحالت سے پر یشان تھا گذشتہ روز عمران نے اپنی بیوی ثانیہ 27سالہ اور نوماہ کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد خوبھی فائر کرکے خودکشی کرلی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اورمقامی پولیس مواقع پر پہنچ گئی بتایا گیاہے کہ خودکشی کرنے والے نوجوان کے کسی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اس کی بیوی منع کرتھی جس کی وجہ سے عمران نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کی جبکہ قائم مقام سی پی او عبداللہ احمد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی