Live Updates

انصاف کی جدوجہد کیلئےکشتیاں جلا دیں،عوام کا سب سے بڑا سمندر پنڈی پہنچےگا

جب عوام کھڑی ہوجائے تو پھر کوئی ظالم اس پر ظلم نہیں کرسکتا، ہفتے تو پنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2022 17:07

انصاف کی جدوجہد کیلئےکشتیاں جلا دیں،عوام کا سب سے بڑا سمندر پنڈی پہنچےگا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 نومبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیشگوئی کی تھی یہ معیشت سنبھال سکیں گے اورنہ ہی قرضوں کی قسط دے سکیں گے،انصاف کیلئے کشتیاں جلا کر جدوجہد کرتے ہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر پنڈی پہنچے گا، جب عوام میں شعور آجاتا ہے تو پھر کوئی ظالم اس پر ظلم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے قائد آباد اور دینہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شوشے چھوڑتے ہیں اور جیو کے ساتھ مل کر پروپیگنڈے کرتے ہیں، کہتے گھڑی ہے، گھڑی معاملے پر امریکا، لندن، یواے ای میں کیسز کروں گا، میں ان کو ایکسپوز کروں گا۔ جو انہوں نے مجھ پر کروڑوں کے فراڈ کے الزامات لگا دیے۔

(جاری ہے)

کہاں چند کروڑ کی بات اور کہاں 11سو ارب کے کیسز معاف کروا لیے ہیں۔

نیب اور ایف آئی اے کے کیسز ختم کروالیے ہیں۔اومنی گروپ نے زرداری کے ساتھ مل کر کرپشن کی ، پاناما پیپرز میں انکشاف ہوا تھا کہ لندن میں مریم نواز کے نام پر فلیٹس ہیں، وہ کیس ختم بھی ہوگیا ہے۔ یہی ان کا حکومت میں آنے کا مقصد تھا۔کبھی بھی وہ قوم جو ناانصافی اور چوروں کو برداشت کرلیتی ہے وہ قوم کبھی بھی اوپر نہیں جاتی وہ ہمیشہ مقروض رہتی ہے، ہم عدل وانصاف کے اصول اور ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانے سے بہت دور چلے گئے ہیں، ہم ملک کو انصاف وقانون کے ذریعے آزاد کرنا چاہتے ہیں، میں سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں لیکن ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا، لیکن عام عوام کا کیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ جب انصاف کیلئے جدوجہد کرتے ہیں تو پھر کشتیاں جلا کر جدوجہد کرتے ہیں، پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے، میں ہفتے کو تاریخ کا اعلان کروں گا،کس دن پنڈی پہنچنا ہے، میرا ایمان ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا پنڈی میں عوام کا سب سے بڑا سمندر پہنچے گا، جب عوام کھڑی ہوجائے اور عوام میں شعور آجاتا ہے تو پھر کوئی ظالم اس پر ظلم نہیں کرسکتا۔

 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات