مرکزاہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت ،عرس مبارک پیر جلال الدین نقشبندی شروع

uاسلامی نظام اور بلا سود بینکاری پاکستان کا مقدر ہے، مقررین ش* تقریبات کی صدارت پیر محفوظ مشہدی نے کی، مہمان خصوصی سید آل حبیب اجمیری

جمعرات 17 نومبر 2022 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2022ء) مرکز اہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ کادو روزہ 81 واںسالانہ جلسہ دستار فضیلت اور37 واں سالانہ عرس مبارک مفتی اعظم حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن کی تقریبات کی صدارت جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید آل حبیب اجمیری تھے۔

(جاری ہے)

دستار فضیلت کی پہلی نشست سے مولانا چمن زمان، مولانا راشد محمود، پیرمحمد اقبال شاہ اور پیر واجد علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی نظام اور بلا سود بینکاری پاکستان کا مقدر ہے ۔حکومت کی طرف سے بلا سودبینکاری کے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی اپیلیں واپس لینے کوسراہتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ یہودیوں کا ایجاد کردہ سود پر مبنی سودی نظام کو اسلامی ملک میں نافذ کیا گیا۔ سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے۔ واضح رہے کہ دورہ حدیث مکمل کرنے والے علماء میں دستار فضیلت جبکہ فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کی تقریب اور محفل میلاد کے اہتمام کیا گیا۔