گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،پولیس ذرائع

جمعہ 18 نومبر 2022 10:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2022ء) قصورکے نواح میں میں گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں کیسر گڑھ کے رہائشی ماسٹر عمر کے بیٹے 19 سالہ مدثر کا گھر اپنے گھر والوں کے ساتھ گزشتہ رات کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوگیا جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیرہوگئی جس پر اسے فوری علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :