Live Updates

ملکی مسائل کا حل شہباز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے‘ملک افضل کھوکھر

عمران خان کی حکومت نے چار برس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا تمام وقت حکومتی مزے لوٹے

جمعہ 18 نومبر 2022 14:47

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک محمدافضل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل شہباز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے،عمران خان کی حکومت نے چار برس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا تمام وقت حکومتی مزے لوٹے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میںمہنگائی،بے روزگاری اور غربت سے ستائی عوام کی امیدمسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

افضل کھوکھر نے کہا کہ قوم کا موجودہ وفاقی حکومت پر اعتماد مثالی ہی(ن)لیگ کی عوامی و ملکی اور جمہوری خدمات آئندہ عام انتخابات میں شاندار فتح کی بنیاد ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور وزارت عظمی میں پانامہ کے ذریعے سیاسی عدم استحکام لایا گیا پھر عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر معیشت تباہ کی گئی اور اب سیاسی انارکی کے ذریعے حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات