ئ*صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا

%افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم سے ملحقہ پچز پر منعقد ہوئی ،صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے اکیڈمی کا افتتاح تختی کی نقاب کشائی اور فیتہ کاٹ کر کیا % سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، نئے ٹیلنٹ کا سامنے لانے میں کرکٹ اکیڈمی اہم کردار ادا کرینگی،صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے تحفہ ہے، اکیڈمی میں نامور کرکٹر اور کوچز تربیت دیں گے جس میں جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں # سپورٹس بورڈ پنجاب کا کرکٹ اکیڈمی کا قیام قابل تحسین اقدام ہے، اکیڈمی کے ٹیلنٹ کو پی ایس ایل کھیلنے کا موقع دینگے،ڈائریکٹر لاہور قلندر عاقب جاوید [ لاہور قلندر نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف اور فخر زمان کو کرکٹ سٹار بنایا اسی طرح اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو بھی ہیرو بنائیں گے پنجاب بھر میں 95گرائونڈز میں کرکٹ اکیڈمیز کام کرینگی، دو روز میں 1052بوائز اور 96گرلز نے رجسٹریشن کرائی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی !کرکٹ اکیڈمی میں ایک سیمنٹڈ جبکہ دوسری گھاس والی پچز بنائی ہیں، گھاس والی پچ میں نندی پور کی مٹی استعمال کی گئی ہے، امید ہے یہاں سے سٹار نکلیں گے

جمعہ 18 نومبر 2022 20:50

;لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے جمعة المبارک کو سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم سے ملحقہ پچز پر منعقد ہوئی ،صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے اکیڈمی کا افتتاح تختی کی نقاب کشائی اور فیتہ کاٹ کر کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود ، وائس چیئرمین ندیم عباس بارا اور کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کرکٹ بھی کھیلی، تقریب میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس بارا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ،کمشنر لاہور محمدعامر جان، سیکرٹری ثقافت آصف بلال لودھی، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا ،سابق کرکٹر و ڈائریکٹر لاہور قلندر عاقب جاوید، قومی وومن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض، انعم امین،سدرہ ،جویرہ خان،ایڈیشنل سیکرٹری ملک ثناء اللہ ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر شاہ،ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ،صوبائی کوچ شائستہ قیصر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اور کرکٹ کے نوعمر درجنوں کھلاڑی بھی شریک تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ آج تاریخ دن ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا جارہا ہے ،اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، نئے ٹیلنٹ کا سامنے لانے میں کرکٹ اکیڈمی اہم کردار ادا کرینگی، کرکٹ اکیڈمی میں نامور کرکٹر اور کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جس سے نوجوان کرکٹرز کے کھیل میں بہتری آئیگی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ اکیڈمی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہے جس میں جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں، سیالکوٹ میں کرکٹ کا ہائی پرفارمنس سنٹر بھی زیرتعمیر ہے جس سے سٹار کھلاڑی سامنے آئیں گے، ٹیلنٹ کوضائع نہیں ہونے دیں گے ان کو آگے لے کرجائیں گے، نوجوان کرکٹر کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بائولر و ڈائریکٹر لاہور قلندر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا کرکٹ کے فروغ کیلئے اکیڈمی کا قیام قابل تحسین اقدام ہے، نئے ٹیلنٹ کو تلاش اور آگے لانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب سے تعاون کررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی سے نکلنے والے کھلاڑیوں کو لاہور قلندر میں شامل کریں گے اوران کو پی ایس ایل اور پاکستان کی جانب سے کھیلائیں گے، لاہور قلندر نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف اور فخر زمان کو کرکٹ سٹار بنایا اسی طرح اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو بھی ہیرو بنائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود کو کرکٹ اکیڈمی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 95گرائونڈز ہیں جہان کرکٹ اکیڈمیز کام کرینگی، کرکٹ اکیڈمی ڈیڑھ ماہ کے مختصر مدت میں مکمل کی گئی ہے، دو روز میں پنجاب بھر میں 1052بوائز اور 96گرلز نے اکیڈمی میں رجسٹریشن کرائی ہے، کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ایک سیمنٹڈ جبکہ دوسری گھاس والی پچز بنائی گئی ہیں، گھاس والی پچ میں نندی پور کی مٹی استعمال کی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بہتر ماحول ملے ، ہم پُر امیدسپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی سے سٹار کھلاڑی نکلیں گی