د*متنازع فلم جوائے لینڈ پر پابندی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

‘ فلم شریعت اور اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی، نمائش پر مستقل پابندی اور لائسنس کو منسوخ کیا جائے، درخواست گزار

ہفتہ 19 نومبر 2022 18:40

o لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی کی وساطت سے محمد بلال شفیق نے درخواست میں وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا ، پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی ای)، سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلم شریعت اور اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے، جو اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلم پاکستانی اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا، لہذا فلم کی پاکستان میں نمائش پر مستقل پابندی لگائی جائے اور سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور فلم کے لائسنس کو منسوخ کیا جائی