کوئٹہ، بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروگریسیو پینل کے رہنمائوں نے ٹائم سکیل کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اتوار 20 نومبر 2022 18:35

<کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2022ء) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (بی پی ایل اے ) پروگریسیو پینل کے رہنمائوں نے ٹائم سکیل کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صوبے کے پروفیسرز نے ہم اعتماد کا اظہار کیا تو ہم ٹائم سکیل کی بحالی ، کالج اساتذہ کے لئے ہائر ایجوکیشن الائونس کے اجراء ‘ فائیو ٹائر پروموشن پالیسی ‘ ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، ہیلتھ انشورنس کارڈ ‘ کوئٹہ میں پروفیسر ز گیسٹ ہائوس کے قیام ، لائبریرین و فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کے لئے سروس سٹرکچر ،پروفیسر کے خصوصی تربیتی کورسز، رہائشی کالونیز ، بیچلر لاجز کی تعمیر و مرمت اور دیگر اہدف کے لئے جدوجہد کریں گے اور وہ سارے حقوق و مراعات جن پر پچھلے دو سال تک مسلسل کمپرومائز ہوتا رہا ہم ان کا حصول یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ان خیالات کااظہاربلوچستانپروفیسرزاینڈ لیکچرر زایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2022-24ء کے لئے پروگریسیو پینل کے امیدوار برائے صدارت سابق صدر بی پی اے ایل پروفیسر آغازاہد، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد یاسین بلوچ ، سینئر نائب صدر پروفیسر عین الدین کبزئی، نائب صدر خواتین پروفیسر ہما گل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر نصیب اللہ بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر شہزاد امیر،جوائنٹ سیکرٹری ( خواتین ) پروفیسر ماہین شیر علی ،انفارمیشن سیکرٹری پروفیسر نور اللہ کاکڑ‘ پبلی کیشن سیکرٹری پروفیسر ظفر اللہ سومرو، فنانس سیکرٹری پروفیسر عبدالسعید‘آفس سیکرٹری کے امیدوار پروفیسر حافظ محمد اعجاز ڈویژنل صدور کے امیدواران پروفیسر محمد تقی ، پروفیسر گلاب احمد بلوچ،پروفیسر امان اللہ ، پروفیسر حسن ناصر،پروفیسر یار جان بلوچ،پروفیسر محمد اشرف کاکڑ‘ پروفیسر عطاء اللہ‘پروفیسر عزیز احمد‘امیدواران برائے ڈویژنل جنرل سیکرٹریزپروفیسر صالح محمد بڑیچ پروفیسر ہما اکبر ، ڈاکٹر غوث الدین ، پروفیسر شکیل احمد ریکی ‘پروفیسر ثناء اللہ، پروفیسر محمد یونس موسیٰ خیل، پروفیسر اللہ داد، پروفیسر زبیر احمد مینگل ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس کے لئے کالج پروفیسرز صف اول میں موجود رہے لیکن نہ صرف پورا ڈی آر اے نہیں ملا بلکہ اسی دوران حکومت نے ٹائم سکیل سمیت بعض دیگر فوائد ہم سے چھین لئے بورڈ آفس‘ ادارہ نصابیات اور دیگر اداروں میں کالج پروفیسرز کو خاطرخواہ نمائندگی ملنے کی بجائے ان کی پہلے سے موجود نمائندگی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طو رپر ختم کی گئی ایسوسی ایشن نے پچھے دو سال کے دوران کالج پروفیسرز کے بہت سارے حقوق اور مراعات پر مسلسل کمپرومائز کیا جس کے باعث لیکچررز وپروفیسرز گریڈ سترہ ، اٹھارہ اور انیس میں ہونے کے باوجود معاشی مشکلات اور محکمانہ عدم توجہی کا شکار ہوچکے ہیں اگر کالج اساتذہ نے چوبیس نومبر کو پروگریسیو پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں کامیابی دی تو ہم ٹائم سکیل کی بحالی سمیت دیگر اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کریں گے اور کالج اساتذہ کے اعتماد پر پورا اتر یں گے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے پروفیسرز و لیکچررز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کی از سرنو فعالیت و تحریک کے لئے پروگریسیو پینل کو اپنا مینڈیٹ دیں دریں اثناء بی پی ایل اے پروگریسو کے جاری کردہ ایک اور بیا ن کے مطابق اندرون بلوچستان کے تنظیمی دورے مکمل ہوچکے ہیں انتخابی مہم کے سلسلے میں پروگریسیو پینل کے رہنماء بروزپیر 21نومبر کو پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج سریاب روڈ کوئٹہ کا دورہ کریں گے جبکہ منگل22نومبر کو گورنمنٹ سائنس کالج و نواں کلی انٹر کالج اور بروز بدھ23نومبر کو کینٹ گرلز کالج کا دورہ کیا جائے گا اور پروفیسرز کو پروگریسیو کے انتخابی منشور ترجیحات اور اہداف سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔