: اسلامیہ کالج کیزمین کے جھوٹے دعویدار کا سامنے آنا اور کورٹ میں درخواست دائر کرنا تشویشناک ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

۵حکومت سندھ اور انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے کر طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ،بیان

اتوار 20 نومبر 2022 19:25

ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2022ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج جو کہ سالوں سے قائم ہے اسکی زمین کے جھوٹے دعویدار کا سامنے آنا اور کورٹ سے خالی کرانے کے لیے درخواست دائر کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ، میٹرو پولیٹن کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اس بات کا نوٹس لیں اور اسلامیہ کالج میں زیرِ تعلیم 10 ہزار سے زائد طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ اسلامیہ کالج کا کیس پہلے سے ہی ہائی کورٹ میں چل رہا ہے جس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے فیصلے سے پہلے کالج کو خالی کرانے کا عمل غیر قانونی ہے۔ اسلامیہ کالج کے اصل ٹرسٹی بھی یہی چاہتے ہیں کہ یہ کالج حکومت کے پاس رہے اور یہاں بچے تعلیم حاصل کرتے رہے۔ حکومت سندھ اور انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے کر طلبائ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے کیونکہ یہ طلباء کے مستقبل کا معاملہ ہی