عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر صوبہ بھر کے اضلاع میں پاک افغان بارڈر کے بندش، علی وزیر کی گرفتاری و بدامنی کے اقعات کیخلاف احتجاج

اتوار 20 نومبر 2022 20:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کی کال پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پاک افغان بارڈر کے بندش، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی غیرقانونی حراست، کراچی میں پشتون آبادیوں کے مسمار اور پشتون علاقوں میں انتہا پسندی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا کاری اور بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس سلسلے میں ژوب میں اے این پی ژوب کے زیر اہتمام پریس کلب ژوب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے اے این پی ژوب کے ضلعی جنرل سیکرٹری نقیب افغان ضلعی سیکریٹری مالیات شربت خان تکء وال ضلعی ترجمان خدائیداد بابر اور پی ٹی ایم صوبائی کور کمیٹی کے رکن اسد قرار نے خطاب کیا