علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ

پیر 21 نومبر 2022 15:20

علامہ  اقبال اوپن یونیورسٹی کے  وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء  القیوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلرشاندار خدمات انجام دینے والے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کو چار سال کی مدت پوری ہونے پر گزشتہ روز یونیورسٹی کے پرنسپل افسران نے ان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔افسران نے مقررہ مدت باعزت مکمل کرنے پر وائس چانسلر کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

پرنسپل افسران نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

افسران نے کہا کہ وائس چانسلر نے دوران سروس ہمیشہ ملازمین کی فلاح و بہبود،طلبہ کی سہولتوں میں اضافے اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو پہلی ترجیح رکھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سیرت النبی ﷺچئیر کے صدر نشین پروفیسر صاحبزادہ ساجد الرحمن سے دعا کرائی گئی جس میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی ٹینور میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ صاحبزادہ ساجد الرحمن نے کہا کہ ایکسی لینس سینٹر اور تین چئیرز کے قیام کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اورعلمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :