32سینئر مینجمنٹ کورس،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے ٹرینی افسران کا گوردوارہ صاحب کرتارپور کا تربیتی دورہ

پیر 21 نومبر 2022 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2022ء) 32سینئر مینجمنٹ کورس،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے ٹرینی افسران نے گوردوارہ صاحب کرتارپور کا تربیتی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی کی جانب سے گوردوارہ صاحب کرتارپور کی درشن ڈیوڑھی پر افسران کا استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گوردوارہ صاحب کرتارپور میں افسران کو ایک دستاویزی فلم دکھانے کے بعد گوردوارہ صاحب،سروور صاحب،کنواں صاحب،لنگر ہال اور بارڈر ٹرمینل کا دورہ کروایا گیا۔

اس موقع پر گوردوارہ صاحب کے گرنتی گووند سنگھ گیانی کی جانب سے تمام افسران کو مفلر پہنائے گئے۔بعد ازاں کورس کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں ڈی سی صاحب کی جانب سے نارووال ضلع کے محل وقوع،معاشی،معاشرتی اور انتظامی حالات بارے بریفنگ دی گئی۔افسران کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر ڈپٹی کمشنر نارووال اور گوردوارہ صاحب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔