Live Updates

سندھ کے ساتھ گیس اور بجلی کے معاملات میں زیادتی ہو رہی ہے،امتیاز شیخ

سندھ کسی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا ،صوبائی وزیر توانائی کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 نومبر 2022 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ گیس اور بجلی کے معاملات میں زیادتی ہو رہی ہے۔منگل کواپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کسی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا وفاق کو سندھ کے ساتھ گیس کی ڈسٹریبیوشن پر نیا معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے سندھ سے جتنی گیس نکل رہی ہے اس کا نصف بھی سندھ کی عوام کو میسر نہیں ہے جس سے عوام میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

امتیاز شیخ نے کہا کہ گیس کی قلت کی متعدد شکایات مل رہی ہیں گیس قلت کا مسئلہ کئی برسوں سے چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہماری کوئی بات نہیں سنی کوڈ کے دوران سستی ترین گیس باہر سے تین سے چار ڈالر میں مل رہی تھی لیکن عمران حکومت نے نہیں خریدی نتیجے میں اب ہم مسائل کا شکار ہورہے ہیں کیونکہ اب بین القوامی مارکیٹ میں گیس بہت مہنگی مل رہی ہے وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کے پاس ملک کی توانائی ضروریات کا حل موجود ہے لیکن سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے سندھ 2100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کررہا ہے اور سندھ کی گیس ضرورت 16 سے 17 سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ سندھ کو 7 سو سے 8 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کو وفاقی توانائی اداروں میں نمائندگی دی جائے اوگرا، نیپرا، اور دیگر وفاقی اداروں میں سندھ کی نمائندگی کے لئے درخواستیں دی ہیں امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ہماری گذارشات پر غور کرکے معاملات حل کریں گے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہاں کی انڈسٹری کی گیس بند کردی گئی ہے ہمارے صنعتکاروں کو مہنگی آر ایل این جی خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح انڈسٹری کیسے چلے گی اس طرح تو انڈسٹری بند ہو جائے گی اور بے روزگاری مزید بڑھے گی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گیس میں سے ہمارا جائز حصہ دیا جائے کے الیکٹرک بورڈ میں بھی سندھ حکومت کو نمائندگی دی جائے کراچی الیکٹرک سے نوکری سے نکالے گئے ایک شخص کی خود کشی کی خبر بھی آئی ہے کے الیکٹرک کے حوالے سے ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم یہ مسئلہ پارلیمانی فورم پر بھی اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ان مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عمران خان نے گزشتہ سات ماہ سے ملک کو بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے تحریک انصاف اور عمران خان کو نہ تو ملک کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی ہے نہ ہی سندھ کے مسائل کے حل سے عمران خان اور ان کی پارٹی ملک میں بحران پیدا کرنا چاہ رہے ہیں عمران خان کی حرکتوں سے کولیشن گورنمنٹ ملکر نمٹے گی بلاول بھٹو زرداری بحیثت وزیر خارجہ پاکستان ،عمران خان کی ناقص پالیسیوں کا ازالہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں دوست ممالک سے دوبارہ بہتر تعلقات استوار ہورہے ہیں سندھ حکومت کو توقع ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان سندھ کے مسائل کو حل کریں گے ہمیں امید ہے کہ کولیشن گورنمنٹ مل کر ان مسائل کا دیرپا حل ممکن بنائے گی عمران کا مارچ اور دھرنا فلاپ ہے اور فلاپ ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات