مزید 2 لاہوریوں نے زندگیوں کا خاتمہ کر لیا

منگل 22 نومبر 2022 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2022ء) شہر کے دو مختلف علاقوں داتا دربار اور برکی میں مختلف وجوہات کی بنا پر ایک لڑکی سمیت دو افراد نے گلے میں پھندہ لے کر خود کشی کر لی۔ اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے دونوں افراد کی پھندہ لگی نعشیں گھروں کے پنکھوں سے لٹکتی پائی گئیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں داتا دربار کی رہائشی 16 سالہ زارا اور برکی کا رہائشی 46 سالہ جاوید اقبال بتائے گئے ہیں۔ زارا نے اپنے والد کی جانب سے موبائل فون فراہم نہ کئے جانے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ جاوید اقبال نے گھریلو ناچاقی پر اپنی زندگی ختم کر لی۔ دونوں علاقوں کی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے