فٹ بال اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے دی

DW ڈی ڈبلیو منگل 22 نومبر 2022 18:40

فٹ بال اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 نومبر 2022ء) قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سپر اسٹار لیونل میسی اور ان کی ٹیم اس شکست پر ہکے بکے دکھائی دیے۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو 1990ء میں کیمرون کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی بار ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی ٹیم اور شائقین بھرپور جشن منا رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب کی ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دی ہے۔

فُٹ بال اسٹیڈیم میں الکوحل بیئر کی فروخت پر پابندی

فیفا گہما گہمی عروج پر: انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی فٹ بال ٹیمیں قطر پہنچ گئیں

عرب سرزمین پر فٹ بال کے عالمی کپ کے انعقاد کا یہ پہلا موقع ہے اور ایسے میں سعودی عرب کی فتح ایک طرح سے خطے بھر میں منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے آغاز کے دسویں منٹ میں لیونل میسی نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کر کے میچ پر برتری حاصل کر لی اور بہ ظاہر یہ میچ پوری طرح ارجنٹائن کی گرفت میں لگ رہا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ 37 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے پرعزم انداز سے میدان میں اتری تھی۔

تاہم میسی اور مارٹینس دو مرتبہ مضبوط دفاعی لائن کے حربے کی نظر ہو گئے اور ان کے ہوئے گول آف سائیڈ ہونے پر رد کر دیے گئے۔

ارجنٹائن نے میچ کے 48 ویں منٹ پر اس وقت اپنی برتری کھو دی، جب سعودی کھلاڑی صالح الشہری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو ارجنٹائن کے برابر لا کھڑا کیا۔

میسی اور ان کی ٹیم اس وقت حیران نگاہوں سے دیکھتے نظر آئے، جب سالم الدوساری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ یہ بات اہم ہے کہ ارجنٹائن دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے جب کہ سعودی عرب عالمی فہرست میں 51ویں نمبرکی ٹیم ہے۔

اس میچ کی ایک اور خاص بات سعودی گول کیپر کی زبردست پرفارمنس تھی، جنہوں نے متعدد یقینی گول روکے۔

ع ت، ا ا (ڈی پی اے، روئٹرز)